انسان دوستی( بحالیِ نو )

پاکستان سینٹر برائے انسان دوستی اور دیگر باڈیز (آغا خان یونیورسٹی)

سونیری بینک نے پاکستان میں مقامی سطح پر انفرادی خدمتِ خلق کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق کی حمایت کی، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق کو مقامی سطح پر کی جانے والی خدمتِ خلق کے بارے میں جاننے کے لیے مرتب کیا گیا تھا۔ اس تحقیق کا مقصد بہتر صدقات و خیرات کے ذریعے سماجی ترقی کو مزید بہتر بنانا ہے جس سے حکومت کو بہت سے مسائل سے نمٹنے میں معاونت ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی، مزید نئے اسکول،شفاء خانے اور تربیتی مراکز کے قیام سے غریب و افلاس میں کمی کا باعث بنے گا۔ سونیری بینک نے اپنے فراخدانہ عطیے کے ساتھ کارپوریٹ سطح پر سماجی خدمت کے لیے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے پالیسی کی تشکیل اور انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کی جانب توجہ بھی دی تاکہ سماجی ترقی کے لیے خدمتِ خلق کو اور بھی زیادہ بہتر طور پر موثر بنایا جا سکے۔