صحتِ عامہ

سونیری بینک ملک کی سماجی و اقتصادی اقدار کو بہتر بنانے اور ادارے کے توسیعی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں NICUاورPICUکا قیام

آغا خان یونیورسٹی اسپتال پاکستان میں علاج معالجے کی معیاری اور جامع سہولیات فراہم کرتا ہے۔ سونیری بینک نے اسپتال میں بچوں کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ اور نومولود بچوں کی انتہائی نگہداشت کے یونٹ کے تین سالہ منصوبے میں مکمل سپورٹ فراہم کی۔ آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات بلا امتیاز سب کو مہیا کی جاتی ہیں۔ انسانی خدمتِ خلق کے نقطہ نظر سے سونیری بینک کا مقصد ملک میں سماجی معاشی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرنا ہے جس کے لیے اس تو سیعی منصوبے میں شراکت کی گئی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چلڈرن ہیلتھ (NICH):

اولڈ ایسو سی ایشن آف کینارڈ سوسائٹی(OAKS)کے ساتھ شتراک داری کے ذریعے سونیری بینک نے NICHکی مرکزی لیباٹری کو عطیہ فراہم کیا۔ یہ ادارہ ملک بھر کے پسماندہ اور ضرورتمند بیمار بچوں کی بڑی تعداد کو طبی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

آغا خان ہیلتھ سروسز پاکستان(AKHSP)

سونیری بینک نے سندھ میں شاہ علی اور خیبر کے سینٹرز میں زچہ و بچہ کی صحت کی بہتر دیکھ بھال کے لیے عطیہ دیا۔ AKHSPزچہ و بچہ کوصحت کی خدمات فراہم کرتا ہے اور اس کا مقصد پانچ سال سے کم عمر بچوں میں غذائیت کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے، جس کے لیے انہیں مفت یا انتہائی رعایتی نرخوں پر سہولیات و خدمات مہیا کی جاتی ہیں۔

دی کڈنی سینٹر

کڈنی سینٹر ضرورتمند مریضوں کو گردوں کی خرابی کا مفت علاج معالجہ مہیا کرتا ہے۔سونیری بینک نے اس ادارے کے فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شرکت کرتے ہوئے عطیہ عنایت کیا۔

لیڈی ڈیفرن اسپتال

لیڈی ڈیفرن اسپتال پاکستان کا معروف اسپتال ہے جو خواتین کو نہایت رعایتی نرخوں پر صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرتا ہے ۔سونیری بینک نے اس ادارے کے سالا نہ فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شرکت کرتے ہوئے عطیہ عنایت کیا۔

میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر(MALC)

MALCایک نان پروفٹ آرگنائزیشن ہے جو ضرورتمند مریضوں کو ٹی بی اور اندھے پن کا علاج نہایت رعایتی نرخوں میں مہیا کرتا ہے۔سونیری بینک نے اس ادارے کے سالانہ فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شرکت کرتے ہوئے عطیہ عنایت کیا۔