ماحول

سونیری بینک ہمیشہ سے صاف اور سرسبز پاکستان کا فعال حامی رہا ہے اور اس سلسلے میں زیادہ پائیدار ماحول کے لیے کلین انرجی کا آغاز کیا گیا ہے۔

توانائی کی بچت کا آغاز

سونیری بینک نے صاف اور سرسبز ماحول کی تشکیل کے لیے گلبرگ برانچ کراچی اور شاہ رکنِ عالم برانچ لاہور میں سولر پاور ہائبرڈ سسٹم تنصیب کیے ہیں۔ اب ان دونوں شاخوں کے اے ٹی ایم 24/7، کمیونی کیشن انفرااسٹرکچر ،CCTV، لائٹنگ سسٹم اور کیشن کمپیوٹرز بھی سولر پاور سسٹم کے ذریعے چلائے جاتے ہیں۔