انسان دوستی( بحالیِ نو )

پاکستان سینٹر برائے انسان دوستی اور دیگر باڈیز (آغا خان یونیورسٹی)

سونیری بینک نے پاکستان میں مقامی سطح پر انفرادی خدمتِ خلق کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق کی حمایت کی، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی جانب سے ہونے والی اس تحقیق کو مقامی سطح پر کی جانے والی خدمتِ خلق کے بارے میں جاننے کے لیے مرتب کیا گیا تھا۔ اس تحقیق کا مقصد بہتر صدقات و خیرات کے ذریعے سماجی ترقی کو مزید بہتر بنانا ہے جس سے حکومت کو بہت سے مسائل سے نمٹنے میں معاونت ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی، مزید نئے اسکول،شفاء خانے اور تربیتی مراکز کا قیام غر بت و افلاس میں کمی کا باعث بنے گا۔

سونیری بینک نے AKUکی بہبود سوسائٹی کے ساتھ اشتراک کیا اور زکوۃ و عطیات کے فروغ کے لیے اپنی شاخوں میں عطیات جمع کرنے کا آغاز کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ اس کارِ خیر میں کردار ادا کیا جا سکے۔ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے نیشنل یوتھ کیمپس کے آغا خان یوتھ میں قائدانہ صلاحیتیں ، رضاکارانہ خدمات، اخلاقیات، کیرئیر ڈویلپمنٹ اور کاروباری صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔