فن اور ثقافت

سونیری بینک پاکستان کے فن اور ثقافت کی قومی میراث کو ہمیشہ مقدم رکھتاہے، اس نقطہ نظر کے ساتھ کہ یہ پاکستان کی پہچان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سونیری بینک جنوبی ایشیائی موسیقی کو فروغ دینے اور پروان چڑھانے کے لیے پیش پیش ہے۔

تہذیب فاؤنڈیشن

سونیری بینک نے پاکستان کی مخصوص کلاسیکل، لوک اور صوفی موسیقی کو تہذیب فاؤنڈیشن کے ذریعے اسپانسر کیا ہے ، یہ فاؤنڈیشن پاکستانی فن، ادب اور فائن آرٹس کے فروغ میں کوشاں ہونے کے ساتھ ساتھ برِ صغیر کی کلاسیکی موسیقی کو محفوظ رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔