ہمارے بارے میں

سونیری بینک کا قیام 28ستمبر1991کو کمپنیز آرڈیننس1984کے تحت بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی عمل میں آ یا ۔ اس کا رجسٹرڈ آفس بمقام روپالی ہاؤس241-242،اپر مال اسکیم، آنند روڈ لاہور، پنجاب میں واقع ہے جبکہ اس کے حصص پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (سابقہ کراچی اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ)میں درج ہیں۔یہ بینک ،بینک کمپنیز آرڈیننس1962میں درج بیانات کے مطابق بینکنگ کی خدمات مہیا کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔ پاکستان بھر میں بینک کی291 شاخیں بشمول 21 اسلامی بینکنگ شاخیں (31 دسمبر290 :2017 شاخیں بشمول19اسلامی بینکنگ شاخیں) موجود ہیں۔