سونیری کرنٹ اکاؤنٹ

تعارف

سونیری کرنٹ اکاؤنٹ لاتعداد ٹرانزیکشنز کے ساتھ آپ کی روز مرہ بینکاری کی ضروریات بہترین انداز میں پوری کرتا ہے۔ یہ کم ازکم بیلنس برقرار رکھنے کی شرط کے بغیر آپ کو بہت سی مفت سہولیات دیتا ہے۔ آپ اس اکاؤنٹ کی مدد سے سونیری بینک کے بڑھتے ہوئے برانچ نیٹ ورک میں سے کسی بھی برانچ کے ذریعے فنڈز تک فوری رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں پر کلک کریں۔
رابطہ کریں

خصوصیات

اکاؤنٹ کی قسم

کرنٹ

ابتدائی ڈپازٹ

1,000/- روپے

اوسط ماہانہ بیلنس

5,000/- روپے

ٹرانزیکشنز

لامحدود

سہولیات

  • مفت سونیری ڈیبٹ اسٹینڈرڈ ماسٹر کارڈ
  • مفت چیک بک
  • مفت بینکرز چیک کا اجرا
  • مفت آن لائن بینکنگ
  • مفت انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل بینکنگ اور ای ایسٹیٹمنٹ
  • اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کی مفت نقل
  • اے ٹی ایم سے رقم نکلوالنے پر مفت کوریج – سونیری تحفظ *
  • دنیا بھر میں مفت حادثاتی بیمہ پالیسی *
  • ایس ایم ایس الرٹس

*شرائط و ضوابط سے مشروط

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

1-سونیری کرنٹ اکاؤنٹ کیا ہے؟

سونیری کرنٹ اکاؤنٹ روزمرہ بینکاری کی بہت سے مفت سہولیات سے لیس ایسا اکاؤنٹ ہے جس میں ٹرانزیکشنز کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔

2-اس اکاؤنٹ میں کونسی منفرد خصوصیات ہیں؟

سونیری کرنٹ اکاؤنٹ آپ کو بینکاری کی بہت سی ضروریات پوری کرنے کے لیے متعدد مفت سہولیات فراہم کرتا ہے تاکہ آپ کو اُن خدمات کے لیے اضافی ادائیگی نہ کرنی پڑے ۔ اس کے علاوہ، سونیری اختیار اکاؤنٹ دنیا بھر میں مفت حادثاتی بیمہ پالیسی بھی دیتا ہے تا کہ آپ اپنے پیاروں کا مستقبل محفوظ رکھ سکیں۔

3-کیا ان مفت سہولیات کو حاصل کرنے کے لیے اکاؤنٹ میں بیلنس برقرار رکھنا ضروری ہے ؟

نہیں! ان سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لیے اکاؤنٹ میں بیلنس برقرار رکھنے کی کوئی شرط نہیں ہے تاہم اگر اوسط ماہانہ بیلنس 5,000/-روپے سے کم ہے تو 50/- روپے کی کٹوتی کرلی جائے گی۔

4-سونیری کرنٹ اکاؤنٹ کونسی مفت سہولیات پیش کی جاتی ہیں؟

  • مفت بینکرز چیک کا اجرا
  • مفت پرسنلائزڈ چیک بک
  • مفت سونیری ڈیبٹ اسٹینڈرڈ ماسٹر کارڈ
  • مفت آن لائن بینکنگ (سونیری بینک کے اندرفنڈز ٹرانسفر/کیش ڈپازٹ/کیش ودھڈرال)
  • کسی بھی سونیری بینکATMسے مفت ATMکیش ودھڈرالز
  • سونیری بینک کے اندر مفت فنڈز ٹرانسفر
  • اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کی مفت نقل
  • اے ٹی ایم سے رقم نکلوالنے پر مفت کوریج ۔سونیری تحفظ
  • دنیا بھر میں مفت حادثاتی بیمہ پالیسی

* شرائط و ضوابط لاگو

5-دنیا بھر میں مفت حادثاتی بیمہ پالیسی کیا ہے؟

  • پرنسپل اکاؤنٹ ہولڈر کی حادثاتی موت کی صورت میں ، انشورنس کوریج درج ذیل تفصیلات کے مطابق موت پر مالیاتی تحفظ پیش کرے گی:
  • نئے اور پرانے انفرادی/مشترکہ اکاؤنٹس پر قابل اطلاق
  • کلیمز جوبلی انشورنس کی طرف سے لاگو شرائط و ضوابط کے مطابق قابل ادائیگی ۔
  • حادثاتی موت پر زیادہ سے زیادہ قابل ادائیگی کلیم دس لاکھ روپے ہے۔
  • عمر کی حد 18تا65سال کے درمیان ہے۔

6-کلیمز کیسے جمع کرائے جاتے ہیں؟

اکاؤنٹ ہولڈر کا قریب ترین رشتے دار (The next of kin)کلیم کی مزید پروسیسنگ کے لیے سونیری بینک برانچ میں مرکزی اکاؤنٹ ہولڈر کی موت کی اطلاع دے گا۔
ورلڈ وائیڈ ایکسیڈنل انشورنس کور میں کونسی صورتحال شامل نہیں ہیں:

  • جان بوجھ کر خود کو زخمی کرنا، خودکشی یا خودکشی کی کوشش،خواہ وہ جرمانہ ہو یا نہ ہو۔
  • جنگ، حملہ، غیر ملکی دشمن کی کارروائی، جارحیت، خواہ جنگ کا اعلان کیا گیا ہو یا نہ کیا گیا ہو،خانہ جنگی، شورش، بغاوت، انقلاب، خودمختاری کا اعلان، ہڑتال، فسادات، عام بلوا، فوج کی طرف سے اقتدار پر قبضہ۔
  • ریڈیو ایکٹیو آلودگی۔
  • انشورنس یافتہ شراب یا منشیات کے نشے کے زیر اثر ہو یا اسے رکھا گیا ہو، جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماری یا پاگل پن، بچے کی پیدائش یا حمل، اسقاط یا بچہ گرنے یا ان سے رونما ہونے والی پیچیدگیوں میں مبتلا ہو۔
  • انشورنس یافتہ ہوابازی یا کسی قسم کے ہوائی سفر میں ( کسی پوری طرح لائسنس یافتہ ملٹی انجن کمرشل پسنجر کیرینگ ایئر کرافٹ اور/یا ہیلی کاپٹر میں بطور ایک مسافرکے علاوہ لیکن ایک کریوممبر کی حیثیت سے نہیں اور نہ ہی کسی ٹریڈ یا ٹیکنیکل آپریشن کے مقصد کے لیے)، پولو، اسٹیپل چیزنگ، بنجی جمپنگ، اسکن ڈائیونگ، پاٹ ہولنگ، ہینگ گلائیڈنگ، شکار یا گھڑسواری، اسکائی ڈائیونگ/پیرا شوٹنگ ، پروفیشنل فٹ بال، کوہ پیمائی جس میں رسیوں یا گائیڈز کے استعمال کی ضرورت ہو، ونٹر اسپورٹس، رائیڈنگ یا کسی قسم کی ریس اسپیڈ میں ڈرائیونگ یا ٹیسٹ یا پریکٹس، یاپاور ڈرائیون ووڈ ورکنگ مشینری کے پیشہ ورانہ استعمال میں ملوث رہاہو۔
  • انشورنس یافتہ نیول، ملٹری ، ایئر فورس اور لا انفورسمنٹ سروسز یاآپریشنز میں ملوث ہو یا حصہ لے رہا ہو۔
  • دانستہ غیر معمولی خطرے کی زد میں آنا(ماسوائے انسانی زندگی بچانے کی ایک کوشش میں) یا انشورنس یافتہ کی خود مجرمانہ کارروائی۔