شریعہ بورڈ

تعارف

سونیری مستقیم اسلامک بینکنگ میں شریعہ بورڈ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قوانین اور ضوابط کے تحت قائم کیا گیا ہے جو کہ مورخہ27اکتوبر 2015ء سے مؤثر ہے۔

شریعہ بورڈ تین کوالیفائیڈ شریعہ اسکالر ز پر مشتمل ہے جن میں مفتی احسان وقاراحمد( چیئرمین شریعہ بورڈ) ،مفتی بلال احمد قاضی (شریعہ بورڈ ممبر) اور مفتی محمد زاہد (ریزیڈنٹ شریعہ بورڈ ممبر)شامل ہیں۔

مفتی احسان وقاراحمد( چیئرمین شریعہ بورڈ)

مفتی احسان وقاراحمد سونیری اسلامک بینکنگ میں شریعہ بورڈ کے چیئرمین کے ساتھ ساتھ نیشنل بینک آف پاکستان اور الائیڈ بینک کے شریعہ بورڈ ز کے بھی چیئر مین ہیں۔آپ پاکستان کے معروف مدرسہ جا معۃ الرشید سے روایتی تعلیمات میں ماسٹرز اور فقہ اسلامی میں اسپیشلائزیشن(تخصص فی الافتاء) کے ساتھ بحیثیت مفتی فارغ التحصیل ہوئے ۔ بعد ازاں آپ نے کراچی یونیورسٹی سے اکنامکس میں ماسٹرزاورIoBMسے بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی۔آپ ESSAC، ایمریٹس گلوبل اسلامک بینک ،اب البرکہ بینک پاکستان ، یوبی ایل امین اور یسار لمیٹڈ جیسے اداروں کے ساتھ اسلامک فنانشل انڈسٹری میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

بلال احمد قاضی (شریعہ بورڈ ممبر)

 

مفتی بلال احمد قاضی صاحب نے 2003ء میں جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن سے العالمیہ ( ہائر ایجوکیشن آف پاکستان کی طرف سے عربی اور اسلامی تعلیمات میں بطور ماسٹرز تسلیم شدہ ڈگری)کی تعلیم مکمل کی۔اس کے بعد انہوں نے جامعہ دارالعلوم کراچی سے فقہ اسلام میں اسپیشلائزیشن مکمل کی ۔بعد ازاں وہ آئی بی اے (انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ) کراچی،پاکستان سے اپنا ایم بی اے بھی مکمل کیا۔ سونیری مستقیماسلامک بینکنگ میں شمولیت سے پہلے وہ2006ء سے میزان بینک لمیٹڈ کے لیے بطور شریعہ اسکالر کام کرچکے ہیں۔ وہ NAFAاسلامک میوچل فنڈز کے شریعہ ایڈوائزر اور سمٹ اسلامک بینک کے شریعہ بورڈ ممبر رہ چکے ہیں۔

مفتی محمد زاہد (ریزیڈنٹ شریعہ بورڈ ممبر)

مفتی محمد زاہد نے اپنے پورے تعلیمی کیریئر کے دوران متعدداعزازات اپنے نام کیے ہیں، آپ نے فقہ اسلامی میں اپنی تعلیم مکمل کی ہے ۔ آپ کو اسلامی فقہ کے علوم میں اعلیٰ مہارت حاصل ہے۔ آپ نے سال 2005ء میں جامعہ دارالعلوم کراچی سے العالمیہ ( ہائر ایجوکیشن آف پاکستان کی طرف سے عربی اور اسلامی تعلیمات میں بطور ماسٹرز تسلیم شدہ ڈگری) کیا۔اس کے بعد انہوں نے 2008ء میں اسی ادارے یعنی جامعہ دارالعلوم کراچی سے فقہ اسلامی ( التخصص فی الافتاٗ)میں اسپیشلائزیشن مکمل کی ۔ سونیری مستقیم اسلامک بینکنگ میں شمولیت سے پہلے وہ2008ء سے پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے لیے بطورسربراہ شریعہ کمپلائنس کام کرچکے ہیں۔ پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈکے شریعہ بورڈ ممبر رہ چکے ہیں۔

مفتی محمد زاہد جدید دور سے متعلقہ مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں ۔ مفتی صاحب مختلف اداروں / فورمز پر تکافل، اسلامک بینکنگ سے متعلق ٹریننگ بھی کراتے ہیں ۔ اس کے ساتھ وہ سونیری مستقیم میں بطور ریزیڈنٹ شریعہ بورڈ ممبر (RS&M ) بھی وابستہ ہیں ۔

SCD Personalsسے رابطے کی تفصیلات :
جناب راحیل بھاگر۔ ہیڈ شریعہ کمپلائنس
رابطہ نمبر ۔+92-21-36312253
ای میل: raheel.bhagar@soneribank.com