مرابحہ

مرابحہ ،بیع کی ایک خاص قسم ہے ۔مرابحہ کی یہ خاصیت اسے بیع کی دیگر قسموں سے منفرد بنادیتی ہے کہ اس میں بائع (بیچنے والا) مشتری (خریدنے والے ) کو چیز کی لاگت کا ذکر صراحتاََ کرتا ہے اور اس پر کچھ منافع شامل کر کے چیز کی کل (حتمی قیمت) طے کرتا ہے۔ اگر کوئی شخص کسی بھی چیزکی لاگت بتائے بغیر ایک حتمی قیمت میں اسے فروخت کرتاہے تو یہ مرابحہ نہیں ہے ۔اگرچہ وہ اس قیمت پر فروخت کرنے سے نفع حاصل کررہاہے مگر یہ مرابحہ نہیں ہے کیونکہ یہ فروخت لاگت اور منافع کے الگ الگ صراحتاً ذکر پر مشتمل نہیں ہے۔

اسلامی بینکاری میں ، مرابحہ کو ایک طریق تحویل کے طورپر استعمال کیاجاتاہے جہاں پرکسٹمر کو اشیاء کی خریدار ی کے لیے سرمایہ درکار ہوتاہے ۔ مرابحہ کی سہولت حاصل کرنے کا خواہشمند خریدار (کسٹمر) ان اشیاء (اثاثہ جات) کی نشاندہی کرتا ہے جن کو وہ مرابحہ کی سہولت کے ذریعے خریدنا چاہتاہے ۔ بینک سپلائر سے اثاثہ جات خریدتاہے اور پھرکسٹمر کو نقد ادائیگی یا قسطوں پر ایک متعین قیمت (جس میں اصل لاگت اور منافع کا ذکرصراحتاً ہوتاہے ) کے عوض فروخت کرتاہے